اسلام
اصولِ اسلام
مسلمان کون ہیں؟
نماز (پہلا حصّہ)
نماز کے ظاہری ارکان اور باطنی حقیقت
عبادت میں معنوی ارکان
     ذکر: یادِ خدا
     حضورِ قلب
     نماز کے معنوی ارکان

عبادت میں معنوی ارکان

حضورِ قلب

نماز کی لازمی شرط حضورِ قلب ہے جیسا کہ حضرت محمّد(ص) نے فرمایا ہے:

"حضورِ قلب کے بغیر نماز نہیں ہوسکتی۔"

حضورِ قلب سے مراد اپنے تمام باطنی افکار اور عقلی و روحانی قوّتوں کے ساتھ اس طرح کہ مذکورہ طلب میں ثابت قدم رہا جائے، اور اس میں کسی فکر و خیال کا، چاہے اچھا ہو یا برا، اضافہ نہ کیا جائے۔ اور اس طلب سے غفلت اختیار نہ کی جائے، اور اس معنی کو سیر و سلوک میں 'افکار کی نفی' کے نام سے یاد کیا گیا ہے۔ 1

حضرت شاہ مقصود صادق عنقا پیرِ طریقتِ اویسی "کتاب الصّلٰوۃ" میں یوں فرماتے ہیں: اے عزیز! صحیح باطنی غور و فکر کے ساتھ، عبادت کی ادائیگی میں تمام ہمّت صَرف کرتے ہوئے تمام حالات میں موت کو یاد کرتے ہوئے دائمی ذکر کی قوّت کے ذریعے اپنے کعبۀ دل کو غیر اللہ کے نقوش سے پاک کر، اُسے امانت الٰہی کے قبول کرنے پر آمادہ کر، اور دل کے آئینے کو صاف رکھنے کی کوشش کر، تاکہ وہ تجلّیاتِ حق کے ظہور کا محل قرار پائے۔ 2

حضرت محمّد(ص) فرماتے ہیں:

"میں زمین و آسمان میں نہیں سماتا؛
بلکہ میری سمائی میرے مومن بندے کے دل میں ہے۔"

اِسی طرح خداوند نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے:

خدا تمھاری لغو قسموں پر تم سے مواخذہ نہیں کرے گا، لیکن جو قسمیں تم قصدِ دلی سے کھاؤ گے اُن پر مواخذہ کرے گا، اور خدا بخشنے والا بُردبار ہے۔
( قرآنِ مجید،سورۀ "بقرہ" ۲/ آیت ۲۲۵ )

_____________________________
حوالہ جات:

1. Sadegh ANGHA, Hazrat Shah Maghsoud, Al-Salat, the reality of Prayer in Islam, M.T.O. Shahmaghsoudi Publication, Riverside, CA, USA, 1998, p 4.
2. Ibid, p 9.



واپس | اپنا صفحہ | اوپر | ویب کاسٹ | رابطہ


مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی ®

مکتبِ عرفانِ اسلامی ®


ایم ٹی او ویب سائٹ

مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی
مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی، مکتبِ عرفانِ اسلامی ایک غیر منفعت بخش مذہبی اور تعلیمی ادارہ ہے جس کے اہداف میں واقعیّتِ دین کی تحقیق، اسلام کی اعلا تعلیمات پر مبنی حقائق کی اشاعت اور حقیقت کے متلاشیوں اور طالبِ علموں کی تعلیم اور انھیں ہدایت فراہم کرنا شامل ہیں۔
خانقاہیں

قرآن

۔قرآن ویب سائٹ

تمرکز (مراقبہ)

۔تمرکز ویب سائٹ

سرگرمیاں

. MTO Sufi Associations
. MTO Sufi Society
. MTO College
. MTO Holistic Health Center
. MTO Sufi Psychology

مطبوعات

. MTO Publications
. MTO Printing



اپنی زبان منتخب کیجیے
جرمن
انگریزی
عربی
چینی
ڈینش
ہسپانوی
فرانسیسی
عبرانی
ہندی
ہنگرین
اطالوی
نارویجین
اردو
پشتو
فارسی
پرتگالی
روسی
سویڈش
تُرکی